لاہور ہائیکورٹ ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظوری کا تحریری حکم جاری

01:46 PM, 15 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹٰی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹٰی آئی چیئرمین عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا ہے ۔ تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19 مارچ کو وقوعہ ہوا ہے جب کہ مقدمہ 6 اپریل کو درج کیا گیا تھا ، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے ، متعلقہ تاریخ گزرنے کے بعد اس حکم کے قانونی اثرات ہوں گے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ، جس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو فریق بنایا گیا تھا۔
مزیدخبریں