امریکی وزیر خارجہ کو لکھے میرے خط کو عمران کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے ، بریڈ شرمین

04:27 PM, 15 Apr, 2023

احمد علی
امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے میرے خط کو سابق وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے ۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحتیک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فون پر بتایا ہے کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں ، فون کال کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ نے الیکشن کروانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھا کہ جب میری اور عمران خان کی بات ہوئی تھی ، سماجی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے ۔ بریڈ شرمین نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا ، میں نے عمران خان کے مؤقف پر تنقید کی تھی ، مجھے لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے ، عمران خان نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی بالکل واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے کانگریس نے کوئی رقم فراہم نہیں کی ہے ، عمران خان کے دور حکومت میں بھی پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی۔
مزیدخبریں