وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دل جیت لیے

01:17 PM, 15 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں۔ جہاں انہوں نے ایک بازو سے معذور بچی کا فوری علاج کروانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز شریف نے پوچھا کہ کہاں سے آتی ہیں۔ کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلرکہار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کای ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفاء یاب کرے- 

مزیدخبریں