پی ٹی آئی کا 28 اپریل کو کراچی جلسے کااعلان

03:55 PM, 15 Apr, 2024

پبلک نیوز: 28 اپریل کو پی ٹی آئی نے کراچی کےباغ جناح گراؤنڈ پر جلسے کا اعلان کردیا۔، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ باغ جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا۔  

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ نے جلسے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی جلسے کے لیے جے یو آئی سے بھی رابطہ کرے گی۔پی ٹی آئی سندھ جلسے کے لیے جی ڈی اے سے بھی رابطہ  کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کو جلسہ کی اجازت ملنے کا انتظار  ہے جبکہ پی ٹی آئی جلسے کی اجازت کیلئے  دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

مزیدخبریں