نوجوانوں کیلئے بڑی خبر، نوکریوں پر عائد پابندی ختم

04:06 PM, 15 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سندھ کے نوجوانوں کے خوشخبری آگئی۔ حکومت نے نوکری پر عائد پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ بھرتی مرحلے پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے تحت اب سندھ بھر میں پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچر بھرتی کئے جائیں گے۔ 

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ آئندہ مہینے سے ویٹنگ والے امیدواروں آفر آرڈر ملیں گے۔ 

سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آئی بی اے سکھر کے ذریعے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کے اہل امیدواروں کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں