(ویب ڈیسک ) لاہور میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں ہیں ۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں اہم انکشاف سامنے آگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانجھ پن کے علاج، زخموں پر لگانے والی ادویات جعلی نکلیں، 4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے، انجیکشنز سرجریز، مرگی کے دوروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے، تمام غیر معیاری سیرپس کھانسی، نزلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، سیرپس میں ایتھینائل گلائیکول کی تعداد ممنوعہ مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی۔
ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 مختلف ادویات لاہور میں مینوفیکچر ہورہی تھیں، 2 غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جارہی تھیں، ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔