ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔
عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔