بشریٰ بی بی کے کمرے، واش روم میں کیمرے نصب:  نعیم حیدر پنجوتھہ کا ردعمل

05:49 PM, 15 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل  نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا   بشریٰ بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں،ہم عدالت سے رجوع کریں گے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ آج ہم صبح 8 بجے سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں موجود تھے، رضوان عباسی کا عدالت نے 3 بار انتظار کیا،تھوڑی سی سماعت کے بعد رضوان عباسی نے کہا میری ابھی تیاری نہیں ہے، رضوان عباسی نے بھرپور طریقے سے کیس کو لٹکانے کی کوشش کی،پہلے بھی رضوان عباسی کی وجہ سے بشری بی بی عید گھر میں نہیں کرسکیں۔

پہلے 5 دنوں میں 3 سزائیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سنائی گئیں،ہم نے عدالت کو بتایا کہ پہلے یہ رات 12 بجے تک دلائل دیتے تھے،عدالت میں 14, 14 گھنٹے اسی وکیل نے دلائل دیے،تین کیسز میں اس وکیل نے راتوں تک دلائل دیے،اب کیوں بھاگ رہا ہے،ہم نے آج عدالت کے سامنے احتجاج کیا،جب تاریخ کا فیصلہ ہورہا تھا پراسیکوٹر رضوان عباسی عدالت چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی وکیل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اٹک جیل میں اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے،اسی طرح بشریٰ بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں،تاکہ ایسے گندے ہتھکنڈوں سے توڑا جا سکے،ہم عدالت سے رجوع کریں گے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے،کوئی یقین نہیں کر سکتا کس طرح سے عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی آج بات کہاں سے شروع اور کہاں ختم کریں،ریاست اس وقت گراوٹ کا شکار ہے،نت نئے طریقوں سے عدالتوں میں انصاف کی دجھیاں بکھیری جا رہی ہیں،آج صبح سے رضوان عباسی ٹائوٹ وکیل کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

عدالت صبح سے اس ٹاؤٹ وکیل کا انتظار کیا گیا،پہلی دو سماعتوں پر یہ ٹائوٹ وکیل بھاگا ہوا تھا،آج عدالت کو پیش ہو کر دھمکی لگائی کہ چار ہفتوں کا وقت دیں،اپنے دلائل کے دوران ہی عدالت سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں