پبلک نیوز: کراچی میں اپنے شوہر کو گولیاں مارکر قتل کرنے والی خاتون ملزمہ کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں شوہر کو گولیاں مارکرقتل کرنے والی ملزمہ ماہم کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔ تفتیشی افسر کیجانب سے عدالت سے ملزمہ کے 164 کا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا کردی گئی۔ تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کردی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو کہا کہ ملزمہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنا مقصود ہے۔ ملزمہ نے اپنا اقبال جرم کرلیا ہے۔ مقتول ضیاء اللہ اور ملزمہ ماہم کی یہ دوسری شادی تھی۔
پولیس کے مطابق پڑوسیوں کے مطابق دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔