ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 

05:57 PM, 15 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)  نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزکے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ مارچ 2024 کےعرصے کیلئےگوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے میں 4 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔ ایف بی آر نےفیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوادیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سےقبل سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنزجمع کرانےکی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی۔

مزیدخبریں