(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔آصفی بھٹو رول آف ممبرز پہ دستخط کرنے پہنچ گئیں۔ رول آف ممبرز پہ دستخط کے بعد آصفہ بھٹو نے مہمانوں کی گیلری میں اپنے بھانجوں سے ہاتھ ملایا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے آصفہ بھٹو کو مبارکباد گئی۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے آصفہ بھٹو کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ سلمان مراد نے کہا ہے کہ عکس بے نظیر ایوان میں آ گئی ہے ، آصفہ بھٹو غریب عوام اور خصوصا خواتین کے موثر آواز ثابت ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کے ایوان میں پہنچنے پر یقیننا محترمہ بے نظیر کی روح خوش ہوگی ،اس ملک کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں بھٹو خاندان کا خون شامل ہے ۔