شوگر سے کیسے بچاجائے،ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے بتا دیا

06:54 PM, 15 Apr, 2024

ویب ڈیسک:گزشتہ پچیس سال سے  شوگر کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اپنی ایک ویڈیو میں پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

آسٹریلین شہر میلبورن میں صبح کے وقت ویڈیو بناتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کیلئے ایک چھوٹی سی ویڈیو بنا رہا ہوں۔ گزشتہ 4سال سے خبردار کررہا ہوں کہ ذیابیطس قابو کرنے کیلئے لائف اسٹائل ٹھیک کرنا ہوگا۔

ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے  کہا کہ اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان شوگر کے مریضوں میں پہلے نمبر پر ہے اور یہ شوگر ٹائپ 2 انسانی زندگی کے انداز سے منسلک ہوتی ہے جس میں دیر سے کھانا، سونا جاگنا اور ورزش نہ کرنا شامل ہے۔

کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ کی عمر 25 سال یازائد ہے تو آپ سے ایک ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے جس سے  شوگر ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل جائے گا۔ شوگر کا مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو درد نہیں ہوتا اور اگر ہو تو دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں