امریکہ نے پاکستان سے پوچھ کر افغانستان سے انخلا نہیں کیا
08:59 AM, 15 Aug, 2021
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کا فیصلہ پاکستان سے پوچھ کر نہیں کیاتھا، کراچی میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن ہوتا ہے اور چند گھنٹوں میں ہزاروں ٹویٹ بھی ہو جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل میں پاکستان کے سفارت کاروں ہمارے میڈیا کے سرخیل طاہر نواز اور تمام آفیسرز اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، وہ اس کڑے وقت میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ کابل میں پھنسے لوگوں کی امیدہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز میں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی لانے جا رہے ہیں، اس وقت ملک بھر میں 18 کروڑ موبائل فون کنکشنز ہیں، جبکہ دس سے بارہ کروڑ افراد موبائل استعمال کرتے ہیں، پیسہ ڈیجیٹل میں آرہا ہے، لوگ ادھر شفٹ ہو رہے ہیں، پاکستان کے ایک جانب بھارت جبکہ دوسری جانب افغانستان ہے ، ہمیں خطے میں مسائل کا سامنا ہے۔