شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کا بیان جاری

04:52 AM, 15 Aug, 2022

احمد علی
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کا ضمانت پر رہائی کے بعد پہلا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اظہار اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، پاکستانی قوم اور میڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ضمانت پر رہائی کے بعد پتہ چلا کہ سب میرے ساتھ کھڑے تھے۔ پوری قوم نے میری گرفتاری کی پرزور مذمت کی اور اس اقدام کیلخلاف آواز اٹھائی۔ میں اس پر سب کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1558930892294430724?s=20&t=ksNjJ1nSCgJQRqhMix4JWw یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ کی ضمانت منظور خیال رہے کہ 12 اگست کو شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے اس کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے بات کی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنے دشمنوں‌ کیساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کرتے۔ یہاں ‌تو معاملہ ایک خاتون اور اس کی ننھی بچی کا ہے۔ میں ‌نے بات کر لی ہے۔ انشا اللہ خاتون کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا. https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1557787134005747712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557787134005747712%7Ctwgr%5Ea561d416ff487a83ad54c3714eecd2ec6f468ab4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F75764%2F مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ انشاءاللہ جلد رہا ہو جائیں گی۔ ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے بات کی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے۔ بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے۔
مزیدخبریں