ایمازون نے 13000 پاکستانی اکاؤنٹس معطل کردیے

01:52 PM, 15 Aug, 2022

احمد علی
آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کیجانب سے پاکستان کے 13000اکائونٹس معطل کر دئیے گئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون نے دھوکہ دہی کے الزامات کی وجہ سے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس معطل کر دئیے ہیں۔ 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے، چھوٹے کاروباری مالکان کا ایمیزون سیلرز بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں سے چل رہا ہے۔ ایمازون کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے اور ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیے ہیں۔
مزیدخبریں