الیکشن کمیشن نے ایم این اے محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

03:58 PM, 15 Aug, 2022

احمد علی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 196 جیکب آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے طویل غیر حاضری پر محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیدی تھی، ایوان نے محمد میاں سومرو کی چھٹی کی درخواست مسترد کی تھی۔ محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف کے دیگر ارکان کے ساتھ استعفی نہیں دیا تھا۔ خیال رہے کہ محمد میاں سومرو جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
مزیدخبریں