ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے،الیکشن کمیشن

06:18 PM, 15 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم،وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کیں کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤاور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائے، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی عائد کردی، الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا۔
مزیدخبریں