بیوی پر تشد کرنے والا شوہر بھائی سمیت گرفتار

11:01 AM, 15 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسرالیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ملت پارک کے علاقے سے خاتون پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔ شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی اور بےہوش ہو گئی۔ 

خاتون کی بہن نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کال کرکے تشدد بارے اطلاع دی۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور خاتون کو ہسپتال منتقل کروایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے شوہر اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خاتون کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ،15 کال یا چیٹ کے ذریعے فوری پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

مزیدخبریں