اوقات کاربڑھانے کا معاملہ، نئی پالیسی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

12:06 PM, 15 Aug, 2024

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے اساتذہ کے اسکولوں میں اوقات کار بڑھانے کے معاملے کا اساتذہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے اوقات کار بڑھانے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ 

اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے اوقات کار فی الفور واپس لیے جائیں۔ ذرائع کے  مطابق مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں