(ویب ڈیسک ) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمہ آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی نامناسب ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔
پولیس نے انہیں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے والی لڑکی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا اور ان کا ریمانڈ بھی لیا تھا۔