(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ، آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کرایے کے قاتل شہر یار اور اسکے ساتھی سجاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے چار افراد کو حراست میں لیا پھر شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان شہریار،شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیا۔