انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

11:05 PM, 15 Aug, 2024

ویب ڈیسک: دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد کا کراچی  بینک نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
مہمان  ٹیم کی آمد سے قبل انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا،سیکیورٹی وفد نے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا، پی سی بی حکام نے سیکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

مزیدخبریں