مسلم لیگ کے اہم رہنما اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

06:34 AM, 15 Dec, 2021

Rana Shahzad
خانیوال: ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے امیدوار کے سید واثق کے گھر پر حملے کے الزام میں پولیس نے لیگی رہنماؤں سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس مقدمے میں 452,506/ بی,354,148,149 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ نامزد ملزمان میں مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عطا اللہ تارڈ، چودھری وحید ارائیں، عبدالغفار ڈوگر، سعد کانجو، قیصر مہر, ریحان خان اور عامر سعید سمیت 50 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ یہ مقدمہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میرے گھر کا دروازہ توڑ کر اسلحہ سمیت داخل ہوئے۔ ملزمان نے قتل کی دھمکیاں سمیت دھکے دیے جبکہ خواتین کو بھی مارا پیٹا اور گھسیٹا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق کی رہائشگاہ پر خواتین کی بڑی تعداد دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اپنے کئی کارکنوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس میں غریب خواتین ووٹرز میں 2 ہزار روپے فی کس بانٹے جا رہے تھے تاکہ ان کا ووٹ خریدا جا سکے۔ دوسری جانب میر واثق نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ کارنر میٹنگ کے دوران عطا تارڑ اور ان کے ساتھی لیگی کارکوں نے حملہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، اس لئے ن لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
مزیدخبریں