بابر اعظم کے مداحوں کیلئے بری خبر، ٹی ٹونٹی ٹاپ پوزیشن چھن گئی
10:26 AM, 15 Dec, 2021
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ ان کی ناصرف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک درجہ کی تنزلی ہوئی ہے بلکہ ٹی ٹونٹی میں نمبر ون پوزیشن بھی چھن گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے جاری بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں برطانیہ کے کپتان جوروٹ پہلے نمبر پر جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کیرئیر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ https://twitter.com/ICC/status/1471053695769063429?s=20 آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کے سٹیون اسمتھ تیسرے جبکہ کیوی کپتان کین ولیمسن ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بات کی جائے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ https://twitter.com/ICC/status/1471057505967083522?s=20 آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز بائولرز کی لسٹ میں پہلے، انڈیا کے روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ساجد خان کی رینکنگ میں صرف ایک میچ کے بعد 52 درجے بہتری ہوئی ہے، وہ اونچی چھلانگ لگا کر 49 ویں نمبرپر آ پہنچے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ برطانوی بلے باز ڈیوڈ ملان نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔