ویڈیو : خوبصورت رپورٹر کو دیکھ کر نوجوان نے کہا، گرل فرینڈ کا انتقال ہو گیا، آگے کیا ہوا؟

10:38 AM, 15 Dec, 2021

احمد علی

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو اتنی مضحکہ خیز ہے کہ آپ بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون رپورٹر لوگوں کی رائے جانتے ہوئےاس لڑکے تک پہنچی۔

تفصیل کے مطابق انسٹاگرام پر ایک خاتون رپورٹر کی ایک ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ پارک میں لوگوں کی رائے جاننے کیلئے ان سے مختلف سوال کر رہی ہے۔اس دوران وہ اس کا جواب لینے کے لیے ایک لڑکے کے پاس پہنچتی ہے لیکن لڑکا خاتون رپورٹر کو جس طرح کا جواب دیتا ہے اسے سن کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

خاتون رپورٹر نے اس لڑکے سے پوچھا، ‘کیا تمہاری کوئی گرل فرینڈ ہے؟’ اس کے جواب میں نوجوان نے بہت ہی مزاحیہ جواب دیا۔ نوجوان کا کہنا کہ اس کی گرل فرینڈ کا دو ہفتے قبل انتقال ہو چکا ہے، اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔

اس کے بعد رپورٹر بھی سمجھ گئی کہ لڑکا جھوٹ بول رہا ہے۔ اس نے لڑکے سے پوچھا کہ اس کی گرل فرینڈ کا نام کیا تھا؟ اس پر لڑکا آسمان کی طرف دیکھنے لگا اور کہا مجھے تو اس کا نام بھول گیا ہے۔رپورٹر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ کیسی محبت ہے کہ گرل فرینڈ کا نام ہی یاد نہیں۔ اس پر نوجوان نے جواب میں کہا کہ میں غم کی وجہ سے لڑکی کا نام بھول گیا۔

اس کے بعد خاتون رپورٹر نے سوال کیا کہ اگر اتنا ہی دکھ ہے تو پارک میں کیوں گھوم رہے ہو؟ جو جواب آئے گا اسے سن کر آپ سر پکڑ لیں گے۔ لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ اس وجہ سے پارک میں گھوم رہا ہے، تاکہ یہاں کوئی لڑکی اس کی دوست بن جائے۔

مزیدخبریں