کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ کی آرمی چیف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

10:37 AM, 15 Dec, 2022

احمد علی
راولپنڈی :‌ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا آج جی ایچ کیو پہنچے۔ کمانڈ یو ایس سنٹرل کمانڈ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ پاک فوج کے دستے نے کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ جنرل مائیکل کوریلا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، پاک امریکہ عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک امریکہ عسکری قیادت نے بالخصوص فوجی سطح پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں،فلڈ ریلیف اور علاقائی استحکام کی کوششوں کو سراہا ، امریکی وفد آج طور کا بھی دورہ کرے گا۔کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ کو انسداد دہشت گردی اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
مزیدخبریں