سب کوپتاہےاسحاق ڈارغلطی کررہےہیں،مفتاح اسماعیل

11:32 AM, 15 Dec, 2022

احمد علی
کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سب کوپتاہےاسحاق ڈارغلطی کررہےہیں، اسحاق ڈارہربات کاالزام مجھ پرنہیں لگاسکتے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوگ سمجھدار ہیں، سب کو پتا ہے اسحاق ڈار غلطی کر رہے ہیں، اسحاق ڈار ہر بات کا الزام مجھ پر نہیں لگا سکتے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر کھل کر تنقید کی ، انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی کے باعث ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے، ہمارے پاس بیچنے کو کچھ بھی نہیں ہے، بنگلہ دیش برآمدات بڑھا کر آگے نکل گیا۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سعودی عرب، چین سمیت تمام دوست ممالک چاہتے ہیں ہم آئی ایم ایف سے بات کرلیں، ہر حکومت جاتے ہوئے آخری سال خزانے کے منہ کھول دیتی ہے جو ملک کی خدمت نہیں،اب صرف دو آپشن ہیں آئی ایم ایف کے پاس جائیں یا ری اسٹرکچر کریں۔
مزیدخبریں