سردی کی نئی لہر،جھیلیں آبشاریں منجمد،بعض مقامات پر بارش کا امکان

11:45 AM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد ملک بھرمیں موسم مزید سرد ہوگیا ہے، اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفیلے علاقوں کا رخ کررہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کمی اور پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق برف باری کے بعد شوگران میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ وادی سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں بھی برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد گرنے سے جھیلیں اور آبشار جم گئی ہیں۔ملکہ کوہسار مری اور آزاد کشمیر میں سردی بڑھی تو لوگوں کے دانت بجنے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

رات کے اوقات میں شمال مغربی بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔جنوبی پنجاب میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلو چستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ روز استور میں درجہ حرارت منفی 11 ،کالام اور کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 5 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں