لاہور:سوتیلےباپ نے5سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

12:04 PM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں   سوتیلے باپ نے 5سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 5سالہ بچی پر سوتیلے باپ نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے بچی کا جسم جھلس گیااور ملزم موقع سے فرار ہو گیا، بچی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے پر انکار کیا، تعیش میں آکر سوتیلے باپ حمید نےتیزاب پھینکا۔

پولیس نے بتایا کہ تیزاب سےبچی کا20 فیصد جسم جھلس گیا، ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کی ہدایت پر واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں