عمادوسیم اورمحمدعامرکےبعدمحمد عرفان کابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

03:34 PM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک: عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کاکہنا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

محمد عرفان سے قبل پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔  محمد عرفان نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزیدخبریں