ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر وزیرآباد میں درندہ صفت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ میرا خاوند کئی ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نشہ آور شربت پلا کر بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔
ماں نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو وہاں اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔