واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، کام کا فیچر آگیا

04:36 PM, 15 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متارف کرانے جا رہا ہے۔

دوستوں یا رشتے داروں سے رابطے  کیلئے زیادہ تر افراد واٹس ایپ کا رخ کرتے ہیں۔لیکن  کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں  جو انگلش یا کسی اور زبان کے مسیجز سمجھنےسے قاصر ہوتے ہیں۔ایسے تمام صارفین  جنہیں یہ مشکل درپیش آتی ہے اس حوالے سے واٹس ایپ کی  جانب سے مدد کی جائے گی۔

ایسےصارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ ٹرانسلیشن یا میسجز کا ترجمہ کرنے والا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر اس وقت   واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

WEBetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن فیچر میں اس میسجنگ پلیٹ فارم میں زبان کی رکاوٹ ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق میسجز کا ترجمہ صارفین کی ڈیوائس کے اندر ہی کیا جائے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھا جائے گا۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ تھرڈ پارٹیز کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں