بےوفائی کاالزام،بیوی نےشوہر کی سڑک پر درگت بناڈالی،ویڈیووائرل

04:54 PM, 15 Dec, 2024

(ویب ڈیسک) برازیل کے شہر بیلم میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اس واقعے میں معروف ڈاکٹر دینانا  سیگاٹووچ نے اپنے شوہر کی مبینہ بے وفائی کا پتہ  چلنے کے بعد پک اپ ٹرک کے دروازے سے لٹک کر اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تیز دوڑ کر پک اپ ٹرک کی کھڑکی پر تھپ تھپا رہی ہے اور پھر ٹرک کے سائیڈ پینل کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو رومولو مایورانہ ایوینیو پر پیش آیا۔ اس کا شوہر ٹرک کے اندر بیٹھا ہوا تھا، اور دینانا کی کوشش تھی کہ وہ اس کو پکڑ سکے  اور اس کی بے وفائی کو بے نقاب کرسکے ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کی ہمت اور بہادری کی تعریف کی اور سوال اٹھائے کہ اتنی خوبصورت خاتون کو کوئی کیسے دھوکہ دے سکتا ہے۔

دینانا نے اتوار کو پہلی بار اس واقعے پر اپنا ردعمل دیا۔ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے ان تمام فالوورز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔ ان کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا "ان تمام بہنوں کا شکریہ جو پیغامات بھیج رہی ہیں۔ خواتین روتی نہیں، وہ پیسہ کماتی ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی ہیں۔

 

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے، جہاں اس واقعے کے حوالے سے بہت سے تبصرے اور ہیش ٹیگز چل رہے  ہیں۔

مزیدخبریں