معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

07:24 PM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) پاکستان کے معروف   یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کی خوشیاں بھیکی پڑ گئیں، گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کیا چند گھنٹے جیل میں رہنے کے بعدرجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اچانک گرفتاری پر دوست، رشتہ دار سب ہی پریشان ہوگئےتھے، شادی والے گھر میں افسردگی کا ماحول بن گیا، اہلخانہ بھی رجب کی گرفتاری سے ناخوش تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ گفٹ میں ملا، غیر قانونی شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی گن بھی برآمد ہوئی، رجب بٹ کو پارک ویو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر   یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ کی والدہ اور والد پولیس سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ دیگر عزیزو اقارب اور اہل محلہ کے لوگ بھی پاس موجود ہیں، بعدازاں پولیس اہلکار رجب بٹ کو اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نےگھر پر چھاپہ مارا، محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کیا،چونگ پولیس نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر کیا تھا۔

بعدازاں پولیس ذرائع معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا، رجب بٹ کو شادی کی تقریب میں شیر کا بچہ بطور تحفہ ملا تھا۔

مزیدخبریں