مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کیلئے بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار کرلیا گیا

07:56 PM, 15 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )  آرٹیفیشل اینٹیلیجنس   بہت تیزی سے  ہماری زندگی کے تمام شعبوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہوتی جا رہی ہے اور  یہ  مختلف آلات کے ذریعے اب انسانوں کی روزمرہ زندگی کا حصّہ بنتی جا رہی ہے۔

کسٹمر سروس ایگزیکٹیو کو مشتعل گاہکوں سے پُرسکون رہتے ہوئے نمٹنے کی تربیت دینے کے لیے ایک بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ غصے میں آ سکتا ہے، غصے میں اُڑ سکتا ہے اور کسٹمر سروس ایگزیکٹیوز کو مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کے لیے بد زبانی بھی سکھا سکتا ہے۔

بد تمیز اے آئی روبوٹ تیار کرنے والی  امریکی کمپنی فرحت روبوٹکس اور آڈی ایرنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ سوشل روبوٹ‘ ہے جو آواز کے اظہار کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے یعنی یہ لوگوں کے موڈ کا اندازہ لگا سکتا ہے اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔

کمپنی  کا کہنا ہے کہ  اگر ہم نے اپنا کام صحیح طریقے سے کیا ہے تو لوگ اس روبوٹ کے ساتھ دوست انداز میں بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں