گریمی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکارہ بلی ایلش کیساتھ غیراخلاقی حرکت، ویڈیو وائرل

10:47 PM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک: گریمی ایوارڈ یافتہ معروف پاپ گلوکارہ بلی ایلش کے حالیہ کنسرٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر انکے مداحوں کیجانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 سالہ پاپ سٹار اسٹیج پر مشہور ہالی ووڈ فلم ' باربی' کا گانا '?What Was I Made For' گا رہی تھیں۔

وہ گانا گانے میں منہمک تھیں کہ اچانک وہاں موجود کسی شرارتی شخص نے کوئی بریسلٹ نما چیز گلوکارہ کو دے ماری جو کافی زور سے انکے منہ پر جا لگی،خوش قسمتی سے بلی ایلش نے بروقت آنکھیں بند کرکے منہ دوسری طرف کرلیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی آنکھوں پر کوئی گہری چوٹ لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

 واقعے پر کنسرٹ میں موجود شرکاء حیران و پریشان رہ گئے، بلی ایلش نے بھی ایک لمحے کیلئے آنکھیں بند کرکے برا سا منہ بنایا لیکن فوراً بعد ہی دوبارہ گانا گانے میں مصروف ہوگئیں۔

 واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں سمیت سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے اِس واقعہ کو شرمناک اور تضحیک آمیز قرار دیا۔
 

مزیدخبریں