سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور کا کارنامہ سامنے آگیا

11:04 PM, 15 Dec, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں 310گاڑیاں غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف، گاڑیوں کی خریداری پر 2ارب 12کروڑ 23لاکھ روپے بغیر منظوری خرچ کئےگئے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا عیاں ہوگئیں، مال سال 21-2020میں ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے310 گاڑیاں کس نے خریدیں؟اتھارٹی کی منظوری لئے بغیر گاڑیوں کی خریداری کے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
تحریک انصاف دور میں گاڑیاں خریدنے کی کسی فورم پر منظوری نہیں لی گئی,گاڑیوں کی خریداری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہ لی گئی,گاڑیوں کی خریداری کے لئے حیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کردی گئی.
گاڑیوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا,گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کس نے کیا؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں, پی اے سی گاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کرے گی.

مزیدخبریں