ویب ڈیسک : ویلنٹائن ڈے کے موقع پرکافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھنے جانے والے اداکاراحسن محسن اکرام اور منال خان نےآخر کا اپنے تعلق کو نام دے ہی دیا ۔گزشتہ روزمنال نے احسن کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں دل کی شکل والا غبارہ پکڑے کھڑے ہیں، کیپشن میں منال نےلکھا ” پیارفضا میں ہے، سادہ اورمیٹھا ”۔
اس تصویر سے جہاں ان دونوں سے متعلق سوشل میڈیا پر کی جانے والی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی وہیں احسن کی آج کی پوسٹ نے واضح کردیا کہ دونوں ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔احسن نےانسٹاگرام پر2 تصاویرشیئرکرتے ہوئے منال کو ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد دی۔
ایک تصویرمیں تومنال اور احسن ساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسری میں منال ہاتھ میں پہنی انگوٹھی دکھارہی ہیں جو انہیں احسن نے دی ہے۔ان تصاویر کے بعد شوبز شخصیات اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔