"جائیدادیں، کاروبار، علاج باہر مگر حکومت پاکستان میں "

12:31 PM, 15 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شریف خاندان کی بیماریوں کا علاج پاکستان میں نہیں ہے، ان کی جائیدادیں، کاروبار اور علاج باہر مگر حکومت پاکستان میں کرنی ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شفاف الیکشن کا ڈرامہ رچا رہی ہے، اوپن بیلٹ کی مخالفت ان کا سچ ہے۔ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے غلاموں کی پارٹی نہیں، کارکنوں کی بات سنی جاتی ہے۔ چوری میں ماہر اور بے دام غلام ن لیگ کی سلیکشن کا معیار ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو ٹکٹ انہی دو خوبیوں کی بنیاد پر دیا گیا۔

شہباز گل نے کہا کیلبری کوئین سیاسی تھیٹر لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مریم صفدر کی قیادت میں ‏ ‎موروثی جمہوریت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

مزیدخبریں