"وِچوں وِچوں کھائی جاؤ تے اتُوں رولا پائی جاؤ"

02:59 PM, 15 Feb, 2021

شازیہ بشیر

وزیرآباد (پبلک نیوز)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کا وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں جس نے وزیرآباد کی خدمت کی ہو۔ انکا کہنا تھا کہ کیا ایک کروڑ نوکریوں میں سے کسی کو بھی ایک نوکری ملی؟ یا 50 لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک بھی ملا ہو؟

جلسے سے شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار ووٹ لینے آئے تو بجلی کا بل دکھانا اور اس سے پوچھنا پی ٹی آئی اب کون سا نیا وعدہ لے کر آئے ہو؟

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے نعرے لگانے سے پہلے پرانے وعدے پورے کرو۔ ڈسکہ میں پنجاب کی بات کی تو حکومت کو مرچیں لگ گئیں، کہتے ہیں مریم نواز پنجابی کارڈ کھیل رہی ہیں، مریم نواز پاکستان کی بیٹی ہے، پنجابیوں کی کہانی کسی اور کو سنانا، میں پنجابی، سندھی اور بلوچی ہوں۔

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث نہیں، یتیم ہو گیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہا گیا کہ بیگم طلعت شوکت سادہ خاتون ہیں وہ فراڈیوں کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی، تو میاں نے کہا کہ ہمارے ٹکٹ کی سب سے بڑی حقدار یہی خاتون ہیں، ہم اپنے ورکرز، ساتھیوں کی قدر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں