لاہور(پبلک نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ ظلِ سبحانی اور شوباز کے بعد پنجاب تو نہیں البتہ چور، لٹیرے ضرور یتیم ہوگئے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کے غیور عوام نے آج بھی جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا ہے اور الیکشن کے دن بھی عوامی خدمت اور صادق و امین لیڈر عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا کر سرٹیفائیڈ گاڈ فادرز کو چلتا کرینگے۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھسی پِٹی تقریر دوہرانے والی جعلی راجکماری کی آہ و بکا اور چیخیں سن کر عوام تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر تمسخر اڑانے والوں کو شرم آنی چاہیے، شاہی خاندان جنیٹک ایرر کا شکار ہے جسکے علاج کیلئے انہیں بیرون ملک جانا ہی ہوتا ہے۔