سستی گاڑیوں کے پاکستان آنے کی راہ میں رکاوٹ کون؟

04:35 PM, 15 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) سستی گاڑیوں کے پاکستان آنے کی راہ میں بڑا مافیا رکاوٹ بن گیا۔ پاکستان میں سستی گاڑیاں امپورٹ کرنے کے منصوبے کو کھٹائی میں ڈالنے کیلئے آٹومافیا سرگرم، پہلے سے موجود بڑی کمپنیوں میں نئی سستی معیاری گاڑیاں آنے کی خبروں سے کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بڑی آٹوز کمپینز نے سستی گاڑیاں امپورٹ کرنے سے روکنے کیلئے اداروں پر دباو ڈالنا شروع کردیا۔ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو مختلف حربوں سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ سستی گاڑیوں کی امپورٹ کچھ عرصہ سے چین سے شروع کی گئی تھی۔

پاکستانی بزنس مین جاوید آفریدی نے پاکستان میں سستی گاڑیاں امپورٹ کرنا شروع کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف عناصر سستی گاڑیوں کو پاکستان کی راہ میں لانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے۔ پاکستانی کو سستی معیاری کم قیمت پر گاڑیاں پاکستان میں ضرور لائیں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ عوام کو سستی معیاری گاڑی فراہم کرنے سے روک نہیں سکتا۔ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو لیگل نوٹس بھیجوائیں گے۔ امید ہے جلد پاکستان میں سستی معیاری گاڑیاں آئیں گی۔ پاکستانی آٹو انڈسٹری میں مقابلے کی فضاء پیدا ہونے سے سستی گاڑیاں میسر آئیں گی۔

مزیدخبریں