بھارتی پولیس کا پاکستانی 'پاوری گرل' سے متاثر ہو کر ٹویٹ

04:52 PM, 15 Feb, 2021

شازیہ بشیر

گزشتہ دنوں پاکستان کی نوجوان لڑکیوں کی جانب سے ایک انتہائی مختصر سے ویڈیو بنائی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 6 فروری کو سامنے آنے والی اس ویڈیو میں نوجوان پاکستانی لڑکی انگلش لہجے میں اردو بولتے ہوئے کہتی ہے “یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری(پارٹی) ہو رہی ہے”۔

دنانیر کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ اب ہمسایہ ملک بھارت میں بھی اس پر میمز بن رہی ہیں۔ بھارتی ریاست اترپریش کی پولیس نے بھی 'پاوری گرل' کے انداز کو سراہتے ہوئے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ جاری کی ہے جس میں لکھا ہے کہ 'یہ ہم ہیں اور ہماری کار ہے، اگر لیٹ نائٹ پارٹی آپ کو تنگ کر رہی ہے تو یہ ہمارا نمبر ہے۔اتر پردیش پولیس کی جانب دے کی گئی ٹویٹ پر شہریوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں دنانیر نے کہا کہ وہ اے لیول کی طالب علم ہیں، ان کا یہ ویڈیو بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ اپنے دوستوں کے سیر کرنے گئیں اور ایسے ہی مذاق میں یہ ویڈیو بنا دی تاہم اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس قدر وائرل ہو جائے گی۔

دنانیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی میمز بنائے جانے پر بہت خوش ہیں۔ میری ویڈیو لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی وجہ بنی۔ جس کے لیے میں اپنے تمام فالوورز کی مشکور ہوں۔

مزیدخبریں