وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا شیڈول تیار

07:15 AM, 15 Feb, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا شیڈول تیار ۔ وزیراعظم 24 فروری کو صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کا دو روزہ دورہ شروع کرینگے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران روس کے ساتھ تعلقات کو پائیدار دو طرفہ شراکت داری میں بدلنے کے معاہدے ہوں گے۔ ریلوے، صنعت و پیداوار، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی متوقع ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے دعوت دی تھی۔ وزیراعظم، روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی میں روس سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم روسی صدر کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔
مزیدخبریں