سوشل میڈیا کے لیے قانون سازی کی جائے گی ، وزیراطلاعات

12:14 PM, 15 Feb, 2022

احمد علی

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے اسٹے آرڈر سے ایف بی آرکلیکشن نہیں کر پا رہا ، ایف بی آر اسٹے آرڈر کی وجہ سے 3 ہزار ارب کی ریکوری نہیں کر پا رہا ، یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ بحرانی کیفیت پیدا ہو جائے گی ، کابینہ نے اے جی سے کہا سپریم کورٹ،ہائیکورٹ میں معاملہ اٹھائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک ڈالر کی بھی ویکسین نہیں منگوائی ، اسٹے آرڈر کی وجہ سے انتظامی بحران کا سامنا ہے ، امید ہے چیف جسٹس معاملے پر سنجیدہ نقطہ نظر سامنے لائیں گے ، حکومت کا کسی ادارے سے جھگڑا نہیں ،سبکو ساتھ لے کر چلتے ہیں .

ان کا کہنا تھاکہ تمام ویکسین وفاق کی جانب سے سندھ میں گئی ہے ، کراچی میں ویکسی نیشن کا عمل متاثر کن نہیں ہے .

انہوں نے کہا سوشل میڈیا کے لیے قانون سازی کی جائے گی ، ایسے پروپیگنڈے چلائے جاتے ہیں جن کا اثر سیکیورٹی پر ہو تا ہے ، وفاقی کابینہ نے زور دیا کہ لا منسٹری ان قوانین کو بہتر کرے ، ایسے قوانین لائے جائیں جس میں ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے .

فواد چودھری نے بتایا کہ برطانیہ ،پاکستانی شہریوں کے تبادلے کے حوالے سے پالیسی منظور کر لی.

مزیدخبریں