پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ 2006 میں جیتا تھا کیا ؟ شعیب اختر کے سوال پر ندا ڈگمگا گئیں

06:50 AM, 15 Feb, 2023

احمد علی
پاکستان کی نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے سوال پر تذبذب کا شکار ہوگیئں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پروگرام 17 فروری سے شروع ہورہا ہے جس کا ٹیزر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا ہے ۔شو میں پاکستان کی 2 معروف مارننگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی اور ندا یاسر بطور مہمان شریک ہوئیں ، دوران شو شعیب نے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا ؟ سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑگئیں اور پھر شائستہ کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا کہ 2006 میں جیتا تھا؟ جس پر شائستہ نے نفی میں سر ہلا دیا ، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شعیب نے شائستہ کو کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا ۔ اس کے بعد ندا یاسر نے پھر شائستہ لودھی سے دریافت کیا کہ '1996 میں جیتا تھا کیا ؟' جس پر شائستہ نے انہیں گھورا، اس کے بعد شعیب نے سوال بدلا اور پوچھا کہ پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا نے جواب دیا 1992 میں، جس پر شائستہ نے کہا کہ سوال تو سن لو ۔ ندا یاسر اور شعیب اختر کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی ہو رہے ہیں ۔
مزیدخبریں