وزیر آباد سانحہ پر جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب ہونے کا بڑا انکشاف
11:27 AM, 15 Feb, 2023
وزیر آباد سانحہ پر جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے . ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، اینٹی کرپشن کے ویجلینس ونگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب ہوگیا ہے ، اینٹی کرپشن کے ویجلینس ونگ سے ہاوسنگ سکیموں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے وزیر آباد جے آئی ٹی کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے ، اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی کمیٹی ڈائریکٹر لیگل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،اے ڈی ڈاکومنٹس شامل ہوں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،اے ڈی ایڈمن بھی انکوائری ٹیم میں شامل ہیں ۔