جنرل ساحرشمشادسےترک مسلح افواج کےڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

08:53 AM, 15 Feb, 2024

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آرکے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی روابط اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں