جلاؤ گھیراؤ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع 

10:45 AM, 15 Feb, 2024

پبلک نیوز:9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

جونئیر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کر دی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں