ویب ڈیسک :بالی وڈ کا ارب پتی فلمی جوڑا ، امیتابھ بچن اور جیا بچن کے پاس اربوں کے زیورات ، گاڑیاں اور پراپرٹی ہے۔ داخل کئے جانیوالے گوشواروں میں انکشاف.
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن کے پاس مبینہ طور پر 40.97 کروڑ انڈین روپے( ایک ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے) کے زیورات ہیں، جب کہ امیتابھ بچن کے پاس 54.77 کروڑ روپے( ایک ارب 87 کروڑ پاکستانی روپے) کے زیورات اور 16 گاڑیوں کا بیڑا ہے۔
جیا بچن، اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ₹ 1,578 کروڑ( 5 کھرب 30 ارب پاکستانی روپے) کی مشترکہ دولت کے مالک ہیں۔
لیجنڈ اداکار اور سیاست دان امیتابھ بچن کے داخل کردہ مالی گوشواروں کے مطابق مالی سال 2022-23 کے لیے ان کی ذاتی دولت کی مالیت ₹1,63,56,190 ہے، جب کہ امیتابھ کی مجموعی مالیت ₹273,74,96,590 تھی۔
اسی سال. جیا کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے، جیا بچن 2004 سے ایس پی کی سینیٹرچلی آرہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، جیا اور امیتابھ بچن کی مشترکہ منقولہ جائیداد کی قیمت 849.11 کروڑروپے ہے۔ جبکہ غیر منقولہ جائیداد 729.77 کروڑ روپے مالیت کی ہے ۔ مزید یہ کہ جیا کا بینک بیلنس ₹10,11,33,172 بتایا جاتا ہے، امیتابھ کا ₹120,45,62,083 ہے۔ ان کے اثاثوں میں جیا کے 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے کی مالیت کی فوروہیل ڈرائیو جیپ شامل ہے۔ امیتابھ بچن کے پاس ₹54.77 کروڑ کے زیورات اور 16 گاڑیوں کا بیڑا بھی ہے، جس میں دو مرسڈیز اور ایک رینج روور بھی شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت ₹17.66 کروڑ ہے۔
جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی جائیداد شامل ہے، جیا نے فلم اور اشتہاری فلموں سے حاصل ہونے والی فیس کے علاوہ ایم پی کی تنخواہ، سے دولت حاصل کی ہے، جب کہ امیتابھ کی آمدنی سود، کرایہ، منافع، کیپٹل گین، اور سولر پلانٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہے۔
جیا نے آخری بار کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کیا تھا۔ فیملی ڈرامے میں شبانہ اعظمی، دھرمیندر، عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بھی مرکزی کرداروں میں تھے۔ یہ فلم 28 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جیا اور امیتابھ بچن کھربوں کے مالک،گوشواروں میں انکشاف
01:00 PM, 15 Feb, 2024